Sunday , August 20 2017
Home / جرائم و حادثات / نامعلوم شخص کا بہیمانہ قتل

نامعلوم شخص کا بہیمانہ قتل

حیدرآباد /17 ستمبر (سیاست نیوز ) پہاڑی شریف کے علاقہ سے پولیس نے ایک نعش کو برآمد کرلیا ۔ تاہم اس نعش کی شناخت نہیں ہوپائی ہے جو سڑک کنارے دستیاب ہوئی ۔ اس واقعہ سے علاقہ میں کچھ دیر کیلئے سنسنی پھیل گئی تھی ۔ پولیس نے اطلاع پر فوری حرکت میں آتے ہوئے نعش کو برآمد کرلیا اور بتایا کہ نامعلوم افراد نے اس شخص کا قتل کرنے کے بعد تھیلے میںباندھ کر نعش کو پہاڑی شریف علاقہ میں پھینک دیا ۔ اس شخص کی عمر تقریباً 45 تا 50 سال کے درمیان ہے ۔ پولیس نے قتل کا مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT