Saturday , September 23 2017
Home / اضلاع کی خبریں / نامعلوم شخص کا بہیمانہ قتل

نامعلوم شخص کا بہیمانہ قتل

نظام آباد:24؍ جولائی(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) نندی پیٹ منڈل کے بس اسٹانڈ کے علاقہ میں اے سنتوش نامی شخص کا نامعلوم افراد نے بہیمانہ قتل کردیا ۔ تفصیلات کے بموجب نندی پیٹ منڈل کے بازار کتور کے سنتوش کا کل رات نامعلوم افراد نے آرٹی سی بس اسٹانڈ کے علاقہ میں سر پر وزنی پتھر ڈال کر قتل کردیا۔ سنتوش رات 10 بجے تک بھی گھر نہ پہنچنے پر اس کے ہوٹل پہنچ کراس کے بھائی لمبادری سنتوش سے گھر آنے کی ہدایت دی تھی۔ جس پر سنتوش نے آدھے گھنٹے میں گھر پہنچنے کا ارادہ ظاہر کیا تھا لیکن دوسرے روز اس کی نعش بس اسٹانڈ کے علاقہ میں برآمد ہوئی۔ اطلاع کے ملتے ہی آرمور سرکل انسپکٹر روی کمار کلوز ٹیم کے ہمراہ یہاں پہنچ کر تحقیقات کا آغاز شروع کیا اور ڈاگ اسکواڈ کو طلب کرتے ہوئے تحقیقات کرنے پر ڈاگ اسکواڈ نے بابو نامی شخص کی نشاندہی کی جس پر پولیس نے تحویل میں لے کر پوچھ تاچھ کا آغاز کیا سنتوش کا 19؍ جولائی کے روز بابو سے جھگڑا ہوا تھا جس کی وجہ سے پولیس اس بارے میں بھی تحقیقات کررہی ہے۔ بعد پوسٹ مارٹم نعش کو ورثاء کے حوالے کردیا گیا ۔

TOPPOPULARRECENT