Thursday , August 17 2017
Home / جرائم و حادثات / نامعلوم کار کی ٹکر سے خانگی ملازم ہلاک

نامعلوم کار کی ٹکر سے خانگی ملازم ہلاک

حیدرآباد ۔ 12 فبروری (سیاست نیوز)  نامعلوم کار کی ٹکر سے ایک خانگی ملازم ملک پیٹ علاقہ میں ہلاک ہوگیا ۔ پولیس کے بموجب 45 سالہ عبدالعزیز ساکن شاہ علی بنڈہ جو پیشہ سے خانگی ملازم تھا سلیم نگر چوراہے سے اپنی موٹر سائیکل پر گزررہا تھا کہ وہاں پر یو ٹرن لینے کے دوران حادثہ کا شکار ہوگیا ۔ انتہائی شریف زخمی حالت میں عبدالعزیز کو مقامی دواخانہ منتقل کیا گیا جہاں پر ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دیا ۔ ملک پیٹ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT