Friday , August 18 2017
Home / جرائم و حادثات / نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص ہلاک

نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص ہلاک

شمس آباد ۔ /20 نومبر (سیاست نیوز) شمس آباد کے علاقہ کشن گوڑہ کے قریب کل رات نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص ہلاک ہوگیا ۔ تفصیلات کے بموجب کے سرینو 38 سالہ پیشہ ڈرائیور ساکن کشن نگر فاروق نگر شاد نگر کل رات شمس آباد سے بائیک پر شادنگر جارہا تھا کہ کشن گوڑہ کے قریب نامعلوم گاڑی نے ٹکر دیدی جس کے نتیجہ میں وہ شدید زخمی ہوگیا ۔ جہاں سے اسے دواخانہ منتقل کیا گیا ۔ دواخانہ میں بعد معائنہ اسے ڈاکٹروں نے مردہ قرار دیا ۔ شمس آباد پولیس نے مقدمہ درج کرکے نامعلوم گاڑی کی تلاش شروع کردی ۔

TOPPOPULARRECENT