Wednesday , June 28 2017
Home / دنیا / نامور خاتون قانون داں نیرو چڈھا کو اقوام متحدہ میں کامیابی

نامور خاتون قانون داں نیرو چڈھا کو اقوام متحدہ میں کامیابی

اقوام متحدہ ۔ 15 جون (سیاست ڈاٹ کام) اقوام متحدہ میں ہندوستان کو ایک کامیابی اس وقت ملی جب بین الاقوامی طور پر ماہر قانون سمجھی جانے والی نیرو چڈھا کی اقوام متحدہ کی ایک اعلیٰ سطحی مجلس عدلیہ کے لئے انتخاب عمل میں آیا۔ اس طرح وہ اس مجلس عدلیہ (ٹریبونل) کی پہلی ہندوستانی خاتون جج بن گئی ہیں۔ یہ ٹریبونل سمندری قوانین کے تحت تنازعات کی یکسوئی کرتا ہے۔ چڈھا جوایک معروف قانون داں ہیں اور وزارت داخلہ میں پہلی خاتون قانون مشیر ہیں، نے کل اس انتخابات میں کامیابی حاصل کی۔ ان کی میعاد نو سال بعد یعنی 2026ء میں اختتام پذیر ہوگی۔ نیروچڈھا کو 120 ووٹس حاصل ہوئے جو ایشیاء پیسیفک گروپ میں اب تک کے سب سے زیادہ ووٹس ہیں۔ ان کا انتخاب ووٹنگ کے پہلے مرحلہ میں ہی عمل میں آ گیا جبکہ انڈونیشیائی امیدوار کو 58، لبنان کے امیدوار کو 60 اور تھائی لینڈ کے امیدوار کو 86 ووٹس ملے۔
ترکی سفارتخانے کے احاطے میں ہنگامہ کرنے والے دوافرادگرفتار
واشنگٹن، 15جون (سیاست ڈاٹ کام) واشنگٹن میں واقع ترکی سفارت خانے کے قریب سکیورٹی فورسز سے ہاتھاپائی کرنے کے معاملے میں پولیس نے دو افراد کو گرفتار کیا ہے ۔واشنگٹن پولیس نے کل بتایا کہ معاملہ گزشتہ ماہ کا ہے جب ترکی کے صدر طیب اردوغان یہاں آئے تھے اور اسی دوران ترکی سفارت خانے کے باہر کچھ مظاہرین نے سکیورٹی فورسز کے خلاف جم کر ہنگامہ کیا تھا اور ہاتھا پائی کی تھی۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT