Tuesday , October 17 2017
Home / Top Stories / نامور شاعر ندا فاضلی اب نہیں رہے

نامور شاعر ندا فاضلی اب نہیں رہے

ممبئی۔8فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) نامور شاعر و گلوکار ندا فاضلی جنہوں نے کئی نسلوں کو اپنے دل پذیر نغموں کے ذریعہ جیسے  ’کبھی کسی کو مکمل جہاں نہیں ملتا‘ اور ’ ہوش والوں کو خبر کیا ‘  آج قلب کی حرکت بند ہوجانے سے انتقال کرگئے ۔ وہ 78سال کے تھے ۔ مقتدا حسن ندا فاضلی جو ندافاضلی کے نام سے مشہور تھے ساہتیہ اکیڈیمی ایوارڈ اور پدم شری یافتہ تھے ۔ وہ دہلی میں کشمیری گھرانے میں پیدا ہوئے تھے اور گوالیار میں تعلیم حاصل کی تھی ۔ تقسیم کے وقت ان کے والدین پاکستان منتقل ہوگئے لیکن فاضلی نے ہندوستان میں رہنے کا فیصلہ کیا ۔ آج صبح انہوں نے ممبئی کے مضافات میں  اپنی قیام گاہ پر 11بجے دن سانس پھولنے کی شکایت کی تھی ‘ انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دیا ۔

TOPPOPULARRECENT