Thursday , September 21 2017
Home / شہر کی خبریں / نامور قانون داںڈی پرکاش ریڈی ایڈوکیٹ جنرل مقرر

نامور قانون داںڈی پرکاش ریڈی ایڈوکیٹ جنرل مقرر

حیدرآباد ۔ 17۔ جولائی (سیاست نیوز) تلنگانہ حکومت نے نامور قانون داں ڈی پرکاش ریڈی کو ریاست کا نیا ایڈوکیٹ جنرل مقرر کیا ہے ۔ اس سلسلہ میں سکریٹری لیگل افیرس حکومت تلنگانہ وی نرنجن راؤ نے احکامات جاری کئے ۔ ڈی پرکاش ریڈی کا شمار ہائی کورٹ کے سینئر ترین وکلاء میں ہوتا ہے اور وہ اپنی پریکٹس کے اعتبار سے کافی مقبول ہیں ۔ پرکاش ریڈی کا شمار چیف منسٹر کے چندر شیکھر راو کے بااعتماد قانونی مشیروں میں ہوتا ہے ، وہ تلنگانہ ریاست کے دوسرے ایڈوکیٹ جنرل ہوں گے ۔ ریاست کے پہلے ایڈوکیٹ جنرل کے رام کرشنا ریڈی نے گزشتہ دنوں چیف منسٹر کو اپنے عہدہ سے استعفیٰ پیش کردیا تھا ۔ 21 جون 2014 ء کو رام کرشنا ریڈی نے ریاست کے پہلے ایڈوکیٹ جنرل کی حیثیت سے عہدہ سنبھالا تھا۔ تین سال تک وہ اس عہدہ پر برقرار رہے۔ بتایا جاتا ہے کہ ہائی کورٹ میں اہم مقدمات میں حکومت کو ناکامی کے باعث حکومت نے نئے ایڈوکیٹ جنرل کو مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس وقت رام کرشنا ریڈی کو ایڈوکیٹ جنرل مقرر کیا تھا ، مختلف گوشوں نے اعتراض کیا کیونکہ مسلم تحفظات کی مخالفت میں رام کرشنا ریڈی ہائی کورٹ میں پیروی کرچکے ہیں۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT