Tuesday , September 26 2017
Home / جرائم و حادثات / نامپلی اور چھتری ناکہ میں دو خواتین کی موت

نامپلی اور چھتری ناکہ میں دو خواتین کی موت

حیدرآباد /8 فروری ( سیاست نیوز ) نامپلی اور چھتری ناکہ علاقوں میں دو خواتین کی مشتبہ موت کا واقعہ پیش آیا۔ تاہم پولیس نے بتایا کہ ایک نے خودسوزی کرلی تو دوسری مشتبہ حالت میں مکان میں گرکر فوت ہوگئی ۔ نامپلی پولیس کے مطابق 30 سالہ اسماء سلطانہ جو بازارگھاٹ علاقہ نامپلی کے ساکن ہاشم کی بیوی تھی ۔یہ خاتون اپنے مکان میں مشتبہ طور پر گر پڑی جس کو فوری ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں علاج کے دوران یہ خاتون فوت ہوگئی ۔ چھتری ناکہ پولیس کے مطابق 40 سالہ شاہین بیگم جو پھول باغ علاقہ کے ساکن ایوب کی بیوی تھی ۔ اس خاتون نے معمولی گھریلو جھگڑوں کے بعد انتہائی اقدام کرتے ہوئے 5 فروری کے کو خودسوزی کرلی جس کی علاج کے دوران کل رات موت ہوگئی ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT