Saturday , September 23 2017
Home / شہر کی خبریں / نامپلی کریمنل کورٹ میں وکلا کا اجلاس

نامپلی کریمنل کورٹ میں وکلا کا اجلاس

حیدرآباد ۔ 18 ۔ جون : ( سیاست نیوز): حیدرآباد کے نامپلی کریمنل کورٹ کے احاطہ میں وکلاء کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا ۔ وکلاء اپنے دیرینہ حل طلب مسائل کی عاجلانہ یکسوئی کا مطالبہ کررہے تھے ۔ اس اجلاس میں بتایا جاتا ہے کہ تلنگانہ ایڈوکیٹس جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے بھی شرکت کی ۔ علاوہ ازیں دس اضلاع کے بار اسوسی ایشن صدور و سکریٹریز بھی اجلاس میں شریک تھے ۔ بتایا جاتا ہے کہ وکلاء نے اپنے مطالبات پر تفصیلی غور و خوص کیا اور آئندہ کے لائحہ عمل کو قطعیت دیتے ہوئے بار اسوسی ایشن نے اعلان کیا اور اس اعلان کی روشنی میں جاریہ ماہ 20 جون کو گھنٹہ راوم پروگرام منظم کیا جائے گا اور 21 جون کو ہتھکڑیاں پہن کر احتجاج منظم کیا جائے گا اور 23 جون کو ریاست کے تمام ڈسٹرکٹ کلکٹریٹ کے روبرو دھرنا پروگرام منظم کر کے ضلع کلکٹروں کو یادداشتیں پیش کی جائیں گی اور 24 جون کو چلو حیدرآباد پروگرام کے تحت ریاست کے تمام وکلاء کو اندرا پارک کے پاس اکھٹا کر کے بڑے پیمانے پر جلسہ عام منعقد کیا جائے گا ۔

TOPPOPULARRECENT