Thursday , September 21 2017
Home / جرائم و حادثات / نامپلی کی مصروف مارکٹ میں دن دہاڑے سرقہ

نامپلی کی مصروف مارکٹ میں دن دہاڑے سرقہ

نامعلوم سارقین کی قفل شکنی ، کئی گھنٹوں بعد بھی پولیس لاعلم
حیدرآباد /8 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) نامپلی کی مصروف ترین مرغ مارکیٹ میں دن دہاڑے ایک مکان میں سرقہ کی سنگین واردات پیش آئی ۔ جہاں نامعلوم سارقوں نے مکان کا قفل توڑ کر قیمتی زیورات اور نقد رقم کا سرقہ کرلیا تاہم تعجب کی بات یہ ہے کہ سرقہ کے کئی گھنٹوں بعد بھی انسپکٹر حبیب نگر کو سرقہ کی تفصیلات کا علم نہ ہوسکا ۔ جس سے عہدیدار کی اپنے حدود اور علاقہ میں اقدامات کی دلچپی ظاہر ہوتی ہے ۔ اس خصوص میں سب انسپکٹر حبیب نگر پولیس مسٹر متیم راجو نے بتایا کہ رحمت کامپلکس مرغی مارکٹ میں یہ واردات پیش آئی ۔ جہاں نامعلوم سارقوں نے صدیق علی کے مکان میں سرقہ کرلیا ۔ نامعلوم سارقوں نے قفل شکنی کے ذریعہ سرقہ کرتے ہوئے مکان سے 23 تولہ طلائی زیورات اور 6 ہزار سے زائد ن رقم کا سرقہ کرلیا ۔ صدیق علی اور ان کی اہلیہ سرکاری ملازم بتائے گئے ہیں جو روزآنہ کے معمولی کی طرح مکان کو قفل ڈالکر اپنی خدمات انجام دینے گئے تھے ۔ جب وہ دوپہر تقریباً ڈھائی بجے مکان پہونچے تو انہیں سرقہ کا اندازہ ہوا ۔ پولیس اور کلوز ٹیم نے صدیق علی کے مکان کا معائنہ کیا ۔ سب انسپکٹر کے مطابق صدیق علی یونانی ہاسپٹل میں ملازم ہیں ۔جبکہ ان کی اہلیہ سرکاری اسکول ٹیچر بتائی گئی ہیں ۔ سرقہ کے وقت مکان میں کوئی موجود نہیں تھا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT