Saturday , October 21 2017
Home / ہندوستان / ناناجی دیشمکھ، جئے پرکاش نارائن کو وزیراعظم کا خراج

ناناجی دیشمکھ، جئے پرکاش نارائن کو وزیراعظم کا خراج

نئی دہلی،11اکتوبر(سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندرمودی نے سماجی مصلح ناناجی دیشمکھ کو ان کے یوم پیدائش پرخراج عقیدت پیش کیا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ہم ان کی عظیم سماجی خدمات اوردیہی ترقیات پران کے زوردینے کے نظریئے سے لگاتارترغیب حاصل کررہے ہیں۔دریں اثناء وزیراعظم نے ’لوک نائک‘ جے پرکاش نرائن کو بھی ان کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا۔ مودی نے کہا کہ ’’میں آنجہانی لوک نائک جے پرکاش نرائن جی کے یو م پیدائش کی یادگار کے موقع پر انہیں سلام عقیدت پیش کرتا ہوں۔ ان کی ہمت اور نیک نیتی کی روایت مستقبل میں ہر ہندوستانی شہریوں کی حوصلہ افزائی کرتی رہے گی۔‘‘

 

TOPPOPULARRECENT