Sunday , October 22 2017
Home / اضلاع کی خبریں / ناندیڑ بلدی انتخابات میں کانگریس کی کامیابی پر بھینسہ میں جشن

ناندیڑ بلدی انتخابات میں کانگریس کی کامیابی پر بھینسہ میں جشن

بھینسہ 12 اکٹوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بھینسہ شہر میں کانگریس پارٹی قائدین و کارکنوں کی جانب سے مہاراشٹرا (ناندیڑ) میونسپل کارپوریشن انتخابات کے نتائج منظر عام پر آتے ہی کانگریس کی کامیابی پر زبردست جشن منایا گیا۔ بعدازاں ناندیڑ میونسپل کارپوریشن پر کانگریس کی بھاری اکثریت سے کامیابی پر بھینسہ کانگریس قائدین جن میں احمد خان (احمد پاشاہ کنٹراکٹر)، مانک دگڑلے، شنکر چندرلے، عبدالمقیت گورو، شیخ میراں و دیگر نے شہر کے مختلف مقامات و چوراہوں پر آتشبازی کرتے ہوئے مٹھائیاں تقسیم کی اور کانگریس پارٹی کی ناندیڑ میونسپل کارپوریشن پر بھاری اکثریت سے کامیابی پر ایک دوسرے کو مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر بھینسہ شہر کے مذکورہ کانگریس قائدین نے کہاکہ پڑوسی ریاست مہاراشٹرا کے ناندیڑ میونسپل کارپوریشن انتخابات میں مہاراشٹرا کے سابق وزیر اعلیٰ اشوک راؤ چوہان کی قیادت میں کانگریس پارٹی نے جو بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کی ہے قابل ستائش ہے۔

TOPPOPULARRECENT