Monday , October 23 2017
Home / جرائم و حادثات / نانل نگر سڑک حادثہ میں زخمی نوجوان فوت

نانل نگر سڑک حادثہ میں زخمی نوجوان فوت

شہر میں مختلف حادثات کے باعث اموات میں اضافہ

حیدرآباد۔ 23 جولائی (سیاست نیوز) جی ایم کے گارڈن لنگر حوض کے قریب پیش آئے سڑک حادثہ میں ایک خانگی ملازم ہلاک ہوگیا۔ بتایا جاتا ہے کہ 21 سالہ عبدالہدایت ساکن مرادنگر آصف نگر 16 جولائی کو اپنے دوست فاروق خان اور شیخ حسن کے ہمراہ کار میں جارہا تھا کہ جی ایم کے گارڈن کے روبرو حادثہ کا شکار ہوگیا اور کار کو ٹیلیفون کھمبے سے ٹکرا دیا۔ اس حادثہ میں شدید زخمی ہونے والے ہدایت کو نانل نگر علاقہ میں واقعہ ایک خانگی دواخانہ میں شریک کیا گیا تھا جہاں وہ زخموں سے جانبر نہ ہوسکا۔ اسی قسم کے ایک اور واقعہ میں 42 سالہ خانگی سکیورٹی گارڈ ونود کمار ساکن امبیڈکر نگر 22 جولائی کو چلتی ہوئی بس سے اتفاقی طور پر گر پڑا تھا جس کے نتیجہ میں وہ شدید زخمی ہوگیا اور علاج کی غرض سے اسے دواخانہ عثمانیہ میں شریک کیا گیا تھا جہاں وہ زخموں سے جانبر نہ ہوسکا۔ جوبلی ہلز علاقہ میں پیش آئے مزید ایک اور واقعہ میں اتفاقی طور پر گاڑی سے گرنے کے سبب ایک مزدور ہلاک ہوگیا۔ بتایا جاتا ہے کہ محمد ولی ساکن مغربی گوداوری 22 جولائی کو حادثہ کا شکار ہوگیا تھا جو آج زخموں سے جانبر نہ ہوسکا۔ پولیس جوبلی ہلز نے ایک مقدمہ درج کرلیا۔ شاہ میر پیٹ پولیس کے بموجب کھیتوں میں ٹریکٹر پر کام کرنے والا ایک مزدور ہلاک ہوگیا۔ بتایا جاتا ہے کہ 26 سالہ شیام سندر شاہ میر پیٹ علاقہ میں کھیتوں میں ٹریکٹر پر کام کررہا تھا کہ اتفاقی طور پر ٹریکٹر الٹ جانے سے وہ شدید زخمی ہوگیا اور دوران علاج فوت ہوگیا۔ پولیس نے اس ضمن میں ایک مقدمہ درج کرلیا۔

TOPPOPULARRECENT