Thursday , August 24 2017
Home / شہر کی خبریں / نانک رام گوڑہ میں نئی عمارت گرجانے پر تفصیلی رپورٹ داخل کی جائے

نانک رام گوڑہ میں نئی عمارت گرجانے پر تفصیلی رپورٹ داخل کی جائے

چیف سنٹرل لیبر کمشنر کو مرکزی وزیر بنڈارو دتاتریہ کی ہدایت
حیدرآباد ۔ 9 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز ) : مرکزی مملکتی وزیر لیبر و روزگار بنڈارو دتاتریہ نے آج چیف سنٹرل لیبر کمشنر انیل کمار نائک سے کہا کہ نانک رام گوڑہ میں نئی تعمیر شدہ ہمہ منزلہ عمارت کے گرجانے پر ایک تفصیلی رپورٹ داخل کریں ۔ انہوں نے اس سلسلہ میں تمام ضروری مدد فراہم کرنے کے لیے بھی کہا ۔ مسٹر دتاتریہ نے کمشنر گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن ڈاکٹر جناردھن ریڈی اور جوائنٹ کلکٹر آر آر ڈسٹرکٹ سندرا بنار سے ٹیلی فون پر بات کی اور کل رات کے واقعہ کے بارے میں دریافت کیا ۔ مرکزی وزیر کو بتایا گیا کہ اس واقعہ میں چھتیس گڑھ کا ایک شخص فوت ہوگیا جب کہ اس کی بیوی اور بچہ کو بچایا گیا اور دواخانہ منتقل کیا گیا ۔ انہیں یہ بھی بتایا گیا کہ مزید دس اشخاص ملبہ کے نیچے پھنسے ہوئے ہیں ۔ بنڈارو دتاتریہ نے تمام ضروری مدد کا تیقن دیا اور ڈپٹی سنٹرل لیبر کمشنر حیدرآباد پی ایم سریواستو کو حکم دیا کہ ریاستی محکمہ لیبر ، ریونیو اور جی ایچ ایم سی کے عہدیداروں کے ساتھ مل کر کام کریں اور زخمیوں کو طبی مدد کیلئے تمام تر ضروری مدد فراہم کریں ۔۔

TOPPOPULARRECENT