Friday , August 18 2017
Home / دنیا / ناٹو اور روسی فوجی سربراہان کی ٹیلیفون پر بات چیت

ناٹو اور روسی فوجی سربراہان کی ٹیلیفون پر بات چیت

واشنگٹن، 23 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) شمالی اوقیانوس معاہداتی تنظیم (ناٹو)کی فوجی کمیٹی کے صدر نے حال ہی میں روس کے جنرل اسٹاف کے سربراہ سے ٹیلیفون پر بات کی تھی۔ ناٹو کے سیکرٹری جنرل جینس اسٹولین برگ نے آج یہ اطلاع دی۔ناٹو فوجی کمیٹی کے صدر پیٹر پیویل نے کہا کہ وہ گذشتہ ماہ یہ امید کر رہے تھے کہ گذشتہ دو سال کے بعد روس کے فوجی سربراہ سے ٹیلی فون پر بات چیت ہوگی۔مسٹر اسٹولین برگ نے کہا کہ پیویل نے ٹیلیفون پر روسی فوج کے سربراہ ویلیری گیرسیموو سے بات چیت کی۔مسٹر اسٹولین برگ نے رائٹر کو بتایا کہ روس اور ناٹو کے درمیان کشیدگی بڑھ رہی ہے ، اس لئے یہ ضروری ہو جاتا ہے کہ جب کشیدگی بڑھے تو ہم بات چیت کا راستہ اپنائیں۔ بات چیت کرنے سے ہم فوجی اور سیاسی مسائل کے بارے میں کھل کر بحث کر سکیں گے۔

TOPPOPULARRECENT