Tuesday , September 26 2017
Home / دنیا / ناٹو بھی دولت اسلامیہ مخالف اتحاد میں شامل ہوگا : اسٹولن برگ

ناٹو بھی دولت اسلامیہ مخالف اتحاد میں شامل ہوگا : اسٹولن برگ

بروسلز ۔ 25 ۔ مئی : ( سیاست ڈاٹ کام) : امریکی قیادت والی اتحادی فوج کے سربراہ جینس اسٹولن برگ نے آج ایک اہم بیان دیتے ہوئے کہا کہ ناٹو بھی دولت اسلامیہ کے جنگجوؤں سے لڑنے کے لیے امریکی قیادت والی فوج کا حصہ بنے گی ۔ یاد رہے کہ ڈونالڈ ٹرمپ ناٹو سے بھی ملاقات کرنے والے ہیں ۔ مسٹر اسٹولن برگ نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ اس طرح دہشت گردی کے خلاف جنگ کے لیے ناٹو کے ذریعہ اپنے وعدہ کی پابندی سے ایک مستحکم سیاسی پیغام ملے گا ۔ یاد رہے کہ صدر ٹرمپ اپنے پہلے بیرونی دورہ پر بروسلز پہنچے ہیں جہاں وہ ناٹو سے خواہش کریں گے کہ وہ ایک فعال کردار ادا کرے جب کہ اپنی انتخابی مہمات کے دوران انہوں نے ناٹو کو ایک ’ غیر کارکرد اتحاد ‘ سے تعبیر کیا تھا جو دہشت گردوں کے خلاف اپنی لڑائی میں ناکام ہے ۔ چہارشنبہ کو بروسلز پہنچنے کے بعد ٹرمپ نے مانچسٹر میں ہوئے دھماکہ کا تذکرہ کیا جہاں ایک کنسرٹ کے دوران ہوئے خود کش حملے میں 22 افراد ہلاک ہوگئے تھے ۔ ٹرمپ نے کہا کہ مانچسٹر کا واقعہ اس بات کی علامت ہے کہ دہشت گردی کے خلاف لڑائی کتنی خطرناک ہے جو ہمیں ہر قیمت پر جیتنی ہے ۔ تمام 28 اتحادیوں نے انفرادی طور پر دولت اسلامیہ مخالف اتحاد میں شمولیت اختیار کی تھی جو زائد از 60 ممالک پر مشتمل ہے لیکن ناٹو نے ایک ادارہ ہونے کے ناطے شمولیت اختیار نہیں کی تھی جب کہ امریکہ نے ناٹو پر شمولیت کے لیے کافی دباؤ بھی ڈالا تھا ۔

TOPPOPULARRECENT