Monday , September 25 2017
Home / دنیا / ناٹو کی تاریخ میں پہلی بار خفیہ ادارے کے سربراہ کا تقرر

ناٹو کی تاریخ میں پہلی بار خفیہ ادارے کے سربراہ کا تقرر

برسلز ۔22 اکتوبر ۔(سیاست ڈاٹ کام) دو درجن سے زائد ملکوں کے دفاعی اتحاد [ناٹو] کے تمام 28رکن ممالک کے قومی خفیہ اداروں کی کارکردگی کو سکیورٹی نقطہ نظر سے مربوط بنانے اور ان کی طرف سے فراہم کردہ معلومات کا تجزیہ کرنے کیلئے ناٹو کی تاریخ میں پہلی بار اس فوجی بلاک کے ایک نئے انٹیلی جنس سربراہ کی تقرری عمل میں آئی ہے ۔اس شعبے میں نیٹو کا اولین سربراہ آرنٹ فرائٹاگ فان لورِنگ ہوفن [59] کو بنایا گیا ہے ۔وہ ماضی میں جرمنی کے وفاقی خفیہ ادارے کے نائب سربراہ رہ چکے ہیں۔ناٹوکے ایک ترجمان نے آج آن لائن خبر دی ہے کہ فرائٹاگ فان لورِنگ ہوفن کی یہ تقرری کل عمل میں آئی۔ اپنے فرائض کی نوعیت کے لحاظ سے انٹیلی جنس امور کے یہ جرمن ماہر ناٹو کے ’نائب سیکرٹری جنرل برائے انٹیلی جنس اور سکیورٹی امور‘ ہوں گے ۔ ترجمان کے بقول یہ تقرری اس لئے بھی ضروری تھی کہ مغربی دفاعی اتحاد کے طور پر ناٹو ایک ایسی تنظیم ہے ، جس کا اپنا کوئی خفیہ ادارہ نہیں ہے ۔ فرائٹاگ فان لورِنگ ہوفن اپنی نئی ذمے داریاں سال رواں کے اختتام سے پہلے سنبھال لیں گے ۔ اس اولین تقرری کے ساتھ اس بلاک میں انٹیلی جنس کی سطح پر روس اور روسی خفیہ اداروں کی کارکردگی پر نظر رکھنے کے ساتھ ساتھ ناٹو کی انسداد دہشت گردی کے سلسلے میں کی جانے والی کوششوں کو بھی بہتر بنایا جا سکے گا۔

TOPPOPULARRECENT