Tuesday , October 24 2017
Home / ہندوستان / ناکافی آمدنی سے ہینڈلوم صنعت میں بحران کااعتراف: حکومت

ناکافی آمدنی سے ہینڈلوم صنعت میں بحران کااعتراف: حکومت

نئی دہلی۔/5مئی، ( سیاست ڈاٹ کام ) ملک بھر میں بافندوں کی تعداد خاطر خواہ آمدنی حاصل نہ ہونے پر گھٹتی جارہی ہے جس کے نتیجہ میں سینکڑوں خاندانوں نے اس پیشہ کو ترک کردیا ہے۔ وزیر ٹکسٹائیل سنتوش گنگو ار نے آج لوک سبھا میں یہ اطلاع دی اور بتایا کہ بافندوں کی حالت کو بہتر بنانے کیلئے حکومت نے ایک منصوبہ بنایا ہے جس کے تحت بافندوں کیلئے یومیہ 500 روپئے کی آمدنی کو یقینی بنایا جاسکے گا اور دستی پارچہ بافی کو فروغ دینے کیلئے ہر سال 7اگسٹ کو ’’ نیشنل ہینڈلوم ڈے‘‘ منایا جارہا ہے۔ مرکزی وزیر نے ایک تحریری جواب میں یہ نشاندہی کی کہ جدید مشنری کا فقدان، بنیادی سہولتیا کی کمی، کمزورمعاشی موقف، درمیانی آدمیوں پر انحصار اور پیداوار اور اشیاء کی قیمت میں اضافہ سے بافندوں کو مسائل کا سامنا ہے جس پر قابو پانے کیلئے حکومت نے ترغیبات فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

 

آر ٹی آئی درخواستوں کی تعداد میں کمی، حکومت کا بیان
نئی دہلی 5 مئی (سیاست ڈاٹ کام) حکومت نے آج کہاکہ آر ٹی آئی درخواستوں کی تعداد گھٹ کر 2014-15 ء میں لگ بھگ 7.55 لاکھ ہوگئی جو پیوستہ سال زائداز 8.34 لاکھ تھی۔ اِس کی وجہ یہ ہے کہ سرکاری محکمہ جات اور وزارتیں اپنے طور پر زیادہ سے زیادہ معلومات عوام تک پہنچا رہے ہیں۔ پی ایم او سے وابستہ وزیر مملکت جتندر سنگھ نے راجیہ سبھا میں وقفہ سوالات کے دوران کہاکہ آر ٹی آئی درخواستوں کی تعداد میں کمی دیکھی گئی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT