Wednesday , June 28 2017
Home / تفریح / ناکامی سے ڈرتی ہے تاپسی پنو

ناکامی سے ڈرتی ہے تاپسی پنو

ممبئی 5 اپریل (سیاست ڈاٹ کام ) بالی وڈ اداکارہ تاپسی پنو کا کہنا ہے کہ انہیں ناکامی سے ڈر لگتا ہے ۔ نئی فلم ’’نام شبانہ‘‘ کی ہیروئین تاپسی کا کہنا ہے کہ انہیں اس بات کا احساس ہو گیا ہے کہ وہ ناکامی کو آسانی سے ہضم نہیں کر سکتیں، کیونکہ اس سے وہ خود شبے میں پڑ جاتی ہیں۔ امیتابھ بچن کی گزشتہ سال آئی فلم ’’پنک‘‘ کے ذریعہ سرخیوں میں آئی تاپسی کا کہنا ہے کہ وہ باکس آفس سے ہمیشہ خوفزدہ رہتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میری پہلی فلم سے ابھی تک، میں ہمیشہ باکس آفس کے اعداد و شمار سے پریشان رہی ہوں۔ میں یہ نہیں کہہ رہی ہوں کہ کیا غلط ہے اور کیا صحیح ہے ۔ میں ہمیشہ اپنی فلموں کے آنکڑوں کو لے کر کافی خبردار رہتی ہوں۔
یہ بھی اتنا ہی اہم ہے ، جتنی آپ کی اداکاری۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT