Sunday , September 24 2017
Home / سیاسیات / ناگالینڈ کے واحد رکن پارلیمنٹ پارٹی سے معطل

ناگالینڈ کے واحد رکن پارلیمنٹ پارٹی سے معطل

کوہیما ۔ 18 ۔ مئی : ( سیاست ڈاٹ کام) : ناگالینڈ سے واحد رکن پارلیمنٹ نیپھیورئیو کو آج مخالف پارٹی سرگرمیوں کے الزام میں ناگا پیپلز فرنٹ سے معطل کردیا گیا ۔ پارٹی نے ایک صحافتی اعلامیہ میں بتایا کہ 66 سالہ رئیو (Rio) کو پارٹی کی ابتدائی رکنیت سے معطل کردیا گیا ۔ احکامات معطلی میں کہا گیا ہے کہ وہ پارٹی کی حکومت کو بیدخل کرنے کی کوشش میں تھے تاکہ چیف منسٹر کے عہدہ پر دوبارہ فائز ہوسکیں ۔ مسٹر رئیو سال 2003 سے مسلسل تین مرتبہ وزارت اعلی کے منصب پر تھے اور 2014 کے لوک سبھا انتخابات میں منتخب ہوئے تھے ۔۔

 

 

مغربی بنگال میں کانگریس لیڈر کا قتل
مالڈا ( مغربی بنگال ) ۔ 18 ۔ مئی : (سیاست ڈاٹ کام ) : علاقہ کالیاچک میں حملہ آوروں نے ایک مقامی کانگریس لیڈر کو مارپیٹ کر کے ہلاک کردیا ۔ پولیس نے بتایا کہ علی نگر گرام پنچایت کے رکن 43 سالہ سراج علی کو بعض افراد نے کل مکان سے طلب کیا تھا ۔ قابل لحاظ وقت گذرنے کے بعد واپس نہیں آئے تو رشتہ داروں نے پولیس کو اطلاع دی ۔ تلاشی کے دوران کل شب ان کی نعش ایک کھیت میں پائی گئی ۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ سید وقار رضا نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات میں پتہ چلا ہے کہ کاروباری تنازعہ کی وجہ سے قتل کا واقعہ پیش آیا ہے کیوں کہ مرحوم علی ایک بزنس مین تھے ۔ تاہم مزید تحقیقات جاری ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT