Monday , August 21 2017
Home / ہندوستان / ناگروٹا فوجی کیمپ میں دراندازی کی کوشش ناکام

ناگروٹا فوجی کیمپ میں دراندازی کی کوشش ناکام

جموں ۔ 17 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) وزارت دفاع کے ایک ترجمان نے کہا ہیکہ شہر جموں کے مضافات میں ناگروٹا فوجی کیمپ میں دراندازی کی مبینہ کوشش کرنے والے ایک شخص کو گولی مار کر زخمی کرنے کے بعد گرفتار کرلیا گیا۔ ترجمان نے کہا کہ دریائے تاوی کے کنارے ناگروٹا فوجی کیمپ کی حصار کے قریب ایک نامعلوم شخص مشتبہ حالت میں گھومتا ہوا  نظرآیا۔ چوکس سنتری نے اس کو ضابطہ کے مطابق روکنے کی کوشش کی لیکن اس شخص نے اس کی پرواہ نہیں کی اور حصارعبور کرتے ہوئے کیمپ کی سمت دوڑنے کی کوشش کی۔ اس کو روکنے کیلئے بار بار کی گئی کوشش ناکام ہوجانے کے بعد سنتری نے فائرنگ کی جس کے نتیجہ میں وہ زخمی ہوگیا۔

TOPPOPULARRECENT