Tuesday , September 26 2017
Home / اضلاع کی خبریں / ناگرکرنول میں ریلوے لائین کی منظوری کا مطالبہ

ناگرکرنول میں ریلوے لائین کی منظوری کا مطالبہ

ناگرکرنول /22 فروری ( ذریعہ ڈسٹرکٹ نیوز ) ناگرکرنول ریلوے لائین سادھنا سمیتی کی جانب سے نگر پنچایت چیرمین موہن گوڑ اور وائس چیرمین رامچندر ریڈی کو ایک درخواست پیش کی گئی کہ ناگرکرنول میں ریلوے لائین کیلئے نگر پنچایت کی جانب سے ایک قرارداد پیش کرتے ہوئے مرکزی اور ریاستی حکومتوں کو 51:49 کے تناسب سے بی ٹی او میں 2018 تک ریلوے لائین منظور کروانے کی خواہش کی ہے ۔ جس کی وجہ سے ناگرکرنول و اطراف کے عوام کو سفر کی راحت ملے گی ۔ درخواست دینے والوں میں کنوینر نرنجن صاحب سادھنا سمیتی کے قائدین جمال ، بہاری وینکٹ ریڈی اور گنیش اور دیگر شامل تھے ۔

TOPPOPULARRECENT