Thursday , August 17 2017
Home / اضلاع کی خبریں / ناگرکرنول میں پلے و کاسم پروگرام کا انعقاد

ناگرکرنول میں پلے و کاسم پروگرام کا انعقاد

ناگرکرنول16؍ ڈسمبر(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز( ناگر کرنول آرڈی او مسٹر دیویندرریڈی نے کہا کہ پلّے وکاسم پروگرام کے ذریعے عوامی مسائل کی یکسوئی کی جارہی ہے۔منڈل ناگرکرنول کے موضع گنیا گل میں منعقدہ پلّے وکاسم پروگرام میں حصہ لیتے ہوئے انہوں نے مختلف محکمہ جات کے عہدیدراوں کے ہمراہ موضع کے گلیوں کا معائنہ کیا۔انہوں نے اس موقع پر اپر پرائمری اسکول ، آنگن واڑی مراکزکا معائنہ کرتے ہوئے آنگن واڑی کے پکوان کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے اپر پرائمری اسکول طلباء سے تدریس و کھانے کے نظم کے بارے میں تفصیلی معلومات حاصل کی۔اسکول کے اطراف موجودپتھروں کو نکالنے کی عہدیداروں کو ہدایت ایم پی ڈی او ویروجا،ڈی ٹی دانپا،ایم ای او جیاشری و دیگر نے حصہ لیا۔

TOPPOPULARRECENT