Wednesday , August 23 2017
Home / شہر کی خبریں / ناگر جنا ساگر ، جورالہ پراجکٹس کی سطح آب میں اضافہ

ناگر جنا ساگر ، جورالہ پراجکٹس کی سطح آب میں اضافہ

دونوں ذخائر سے 18 ہزار کیوزکس پانی کا اخراج
حیدرآباد 15 ستمبر (سیاست نیوز) ریاست تلنگانہ کے ساتھ ساتھ پڑوسی ریاست کرناٹک اور مہاراشٹرا میں گزشتہ چند دنوں سے جاری شدید بارش کے نتیجہ میں دریائے کرشنا اور دریائے گوداوری میں پانی کے بہاؤ میں زبردست اضافہ کے باعث ان دریاؤں پر پائے جانے والے پراجکٹس کی سطح آب میں اضافہ ہورہا ہے۔ بالخصوص دریائے کرشنا پر پائے جانے والے ناگار جنا ساگر پراجکٹ میں پانی کا ذخیرہ ہونے پر سطح آب میں کسی قدر اضافہ ہوا ہے۔ تاہم فی الوقت ناگار جنا ساگر پراجکٹ میں ان فلو (پانی کی آمد) 5 ہزار کیوزکس رہنے پر احتیاطی تدابیر کے تحت تین ہزار کیوزکس واٹر کو خارج کیا ہے (آؤٹ فلو کیا جارہا ہے) محکمہ آبپاشی کے باوثوق ذرائع نے یہ بات بتائی اور کہاکہ ضلع محبوب نگر میں واقع جورالا پراجکٹ میں ان فلو (پانی کی آمد) 141 ہزار کیوزکس رہنے پر دور اندیشی کے تحت احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے پراجکٹ کی سطح آب مکمل نہ ہونے کے باوجود (15565) کیوزکس (پانی خارج کیا جارہا ہے) واٹر آؤٹ فلو کیا جارہا ہے۔ اسی ذرائع کے مطابق جورالا پراجکٹ کی سطح آب مکمل ہونے پر پانی کا ذخیرہ کرنے کی گنجائش 11.9 ٹی ایم سی ہے۔ جبکہ اس پراجکٹ میں موجودہ ذخیرہ کردہ پانی 11.3 ٹی ایم سی ہے۔ اسی دوران بتایا جاتا ہے کہ جورالا پراجکٹ کے ذریعہ برقی پیداواری دو یونٹس سے فی الوقت 60 میگا واٹس برقی پیداوار کی جارہی ہے اور پراجکٹ کی سطح آب مکمل ہونے کی صورت میں برقی کی پیداوار میں مزید اضافہ ہوگا۔ علاوہ ازیں آئندہ دو تین یوم کے دوران دنیائے کرشنا کے اوپری حصہ سے پانی کا بہاؤ تیز ہونے کے پیش نظر ناگار جنا ساگر پراجکٹ کی سطح آب میں مزید اضافہ کی قوی توقع پائی جاتی ہے۔

TOPPOPULARRECENT