Saturday , September 23 2017
Home / شہر کی خبریں / ناگر جنا ساگر کی سطح آب اقل ترین نشان سے بھی کم

ناگر جنا ساگر کی سطح آب اقل ترین نشان سے بھی کم

حیدرآباد۔26 جولائی (سیاست نیوز) موسم برسات کا آغاز ہوئے تقریبا دو ماہ کا عرصہ ہورہا ہے بارش کے نہ ہونے کی وجہ ایشیاء کے سب سے بڑے ہمہ مقصدی پراجکٹ ناگر جنا ساگر کی سطح آب اقل ترین نشان (ڈیڈ اسٹوریج)سے بھی کم ہوگئی ہے ناگر جنا ساگر پراجکٹ سے جوڑواں شہروں کے علاوہ مختلف مقامات کو پینے کے پانی اور دونوں ریاستوں کے مختلف مقامات میں آبپاشی کیلئے استعمال کیا جاتا ہے دو ماہ کا عرصہ ہونے کے باوجود خاطر خواہ بارش کے نہ ہونے کی وجہ ذخیرہ آب 511.20 فٹ ہوکر رہ گیا ہے جو مقرر کردہ اقل ترین نشانے سے بھی کم ہے جاریہ ماہ کرناٹک و آندھرا کے چند علاقوں میںبارش ہونے پر ہی سطح آب میںاضافہ ہوسکتاہے ذخیرہ آب میں اضافہ ہونے کی صورت میںہی دائیں اور بائیں نہروں کے علاوہ مادھوا ریڈی پراجکٹ اے ایم آر پی میں پانی چھوڑ کر آبپاشی اور پینے کے پانی کیلئے 90 تالابوں میں پانی کا ذخیرہ کرتے ہوئے حیدرآباد و سکندرآباد کے علاوہ دیگر مقامات پر پینے کے پانی کی سربراہی عمل میں لائی جاسکتی ہے بارش کے نہ ہونے پر پینے کے پانی کا مسئلہ سنگین ہونے کاخدشتہ لاحق ہوگا ۔ ریاست کی تقسیم وجہ تلنگانہ کو دوسری ریاست کرناٹک اور مہاراشٹرا پر ہی انحصار کرنا پڑے گا ان ریاستوں میں بارش یا سیلاب آنے پر ہی سری سیلم پراجکٹ کی سطح آب مکمل ہوگی وہاں سے فاضل پانی کو ناگر جنا ساگر کیلئے چھوڑآ جائے گا ۔ گذشتہ 2 برسوں سے ناگرجنا ساگر کا اقل ترین نشانہ 510 فٹ برقرار رکھا گیا تھا سال 2013 ء 25 جولائی کو 520 فٹ پانی کا ذخیرہ تھا جاریہ سال تاحال پراجکٹ میں اقل ترین نشانہ 511.20فٹ ذخیرہ ہے ناگر جنا ساگر پراجکٹ کی مکمل سطح آب 590 فٹ ہے پراجکٹ میں اقل ترین سطح آب کو برقرار رکھنے پر آبپاشی اور پینے کے پانی کی دیگر عوامی ضروریات کو پورا کرنے میں مسائل پیدا ہونے کا خدشہ لاحق ہوگا ۔ سال 2000 تا 2011 تک ناگر جنا ساگر پراجکٹ سے اگست کے دوسرے ہفتہ میں کریسٹ گیٹوں سے پانی کو چھوڑا گیا تھا ۔ سری سیلم پراجکٹ کی مکمل سطح آب 885 ہے تاحال پراجکٹ میں 802.5 فٹ پانی کا ذخیرہ ہے پراجکٹ کی سطح آب مکمل ہونے پر ہی ناگر جنا ساگر پراجکٹ کو پانی چھوڑا جائے گا ۔ ماہ جولائی 2007 میں ساگر میں 586 فٹ ‘2008ء میں 536.60 فٹ ‘ ماہ جولائی 2009 ء میں 507.80 فٹ سال 2010 ء میں 541.00 فٹ ‘جولائی سال 2014 میں 511.30 فٹ ‘جولائی 2012 ء میں 510.50 فٹ ‘سال 2013 ء میں 520.00 فٹ جولائی سال 2014 میں 511.30 فٹ پانی کا ذخیرہ تھا ۔

TOPPOPULARRECENT