Sunday , July 23 2017
Home / جرائم و حادثات / ناگر کرنول ۔ تروپتی ایکسپریس ٹرین میں لوٹ کی واردات

ناگر کرنول ۔ تروپتی ایکسپریس ٹرین میں لوٹ کی واردات

حیدرآباد۔ 12مارچ (سیاست ڈاٹ کام )ناگر کرنول ۔ تروپتی ایکسپریس ٹرین میں لوٹ کی واردات پیش آئی ۔ یہ لوٹ مہاراشٹرا کے پرلی اسٹیشن کے قریب ٹرین کی چار بوگیوں میں کل رات چار بجے اس وقت پیش آئی جب شردھالو شرڈی سے حیدرآباد واپس ہورہے تھے ۔ ٹرین میں گھس کر ڈرا دھمکاکر چوروں نے نقد رقم ‘ طلائی زیورات سیل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا ۔ ایک مسافر کماری نے بتایا کہ یہ دس تا 15تھے جن کے ہاتھوں میں تیز دھار ہتھیار تھے ۔ اس واقعہ کی شکایت ریلوے پولیس سے کی گئی ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT