Friday , August 18 2017
Home / سیاسیات / ناگپور میں آج مراہٹوں کی خاموش ریالی

ناگپور میں آج مراہٹوں کی خاموش ریالی

ناگپور ۔ 24 ۔ اکٹوبر : ( سیاست ڈاٹ کام ) : ریاست گیر احتجاج کے سلسلہ میں مراہٹہ برادری کل یہاں ایک خاموش جلوس نکالے گی تاکہ تعلیم اور ملازمتوں کے شعبہ میں تحفظات کے مطالبہ پر زور دیا جاسکے ۔ سابق شاہی خاندان کے رکن راجے مدھو جی بھوسلے نے آج یہ اطلاع دی اور بتایا کہ سکل مراہٹہ سماج کے زیر اہتمام یہ احتجاجی مارچ صبح 10 بجے ریشم باغ گراونڈ سے نکل کر کستور چند پارک پر اختتام پذیر ہوگا۔ باور کیا جاتا ہے کہ مراہٹہ برادری دو گروپوں میں تقسیم ہوگئی ہے ۔ مراہٹہ کمیونٹی سماج کا جس کا علاقہ ودربھا میں غلبہ ہے اس احتجاج سے علحدگی اختیار کرلی ہے اور اب سکل مراہٹہ کمیونٹی سماج نے 14 دسمبر کو اپنے احتجاجی مارچ کا اعلان کیا ہے ۔ تاہم بھوسلے نے دونوں گروپس میں کسی مسابقت کی تردید کی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT