Tuesday , September 26 2017
Home / سیاسیات / ناگپور میں بی جے پی رکن اسمبلی کے دو لڑکے گرفتار

ناگپور میں بی جے پی رکن اسمبلی کے دو لڑکے گرفتار

ناگپور۔28 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) مقامی بی جے پی رکن اسمبلی کے 2 لڑکوں اور دیگر 3 ساتھیوں نے آج اقدام قتل کیس کے سلسلہ میں پولیس کے روبرو خودسپردگی اختیار کرلی جبکہ حالت نشہ میں مارپیٹ کے واقعہ میں ایک 21 سالہ نوجوان کی موت واقع ہوگئی تھی۔ پولیس نے بتایا کہ رکن اسمبلی کرشنا کھوپڈے کے لڑکوں روہت اور ابھیلاش نے 20 نومبر کو علاقہ شنکر نگر اسکوائر میں واقع ایک بار میں جھگڑا کرلیا تھا۔ ابھیلاش کو کل ہی ہاسپٹل سے ڈسچارج کرایا گیا وہ جھگڑے کے بعد یہاں شریک ہوگیا تھا اور اس کا بھائی روہیت فرار ہوگیا تھا۔ دونوں کے خلاف پولیس نے اقدام قتل کا کیس درج کیا تھا۔ ابھیلاش اور روہیت کل اپنے والد کے ساتھ امبازاری پولیس اسٹیشن پہنچے جس کے بعد انہیں گرفتار کیا گیا۔ مسٹر کھوپڈے، مشرقی حلقہ ناگپور سے رکن اسمبلی ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ متوفی شوبھم مہاکلکر دونوں بھائیوں کا دوست تھا۔

TOPPOPULARRECENT