Saturday , August 19 2017
Home / اضلاع کی خبریں / ناگی ریڈی پیٹ میں تین جھونپڑیاں جل کر خاکستر

ناگی ریڈی پیٹ میں تین جھونپڑیاں جل کر خاکستر

یلاریڈی۔/9ڈسمبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) منڈل ناگی ریڈی پیٹ  کے راگھووا پلی علاقہ میں دن دھاڑے تین جھونپڑیاں آگ لگنے سے جل کر خاکستر ہوگئیں۔ موضوع کے کشٹیا، بالیا ، ملیشم سے تعلق رکھنے والے افراد خانہ ان ضامن روزگارکے کام پر روز کی طرح جانے کے بعد تین جھونپڑیوں کو اچانک آگ لگ گئی، اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ عملہ نے پہنچ کر آگ بجھائی۔ وی آر او مسٹر لکشمیا، ریونیو انسپکٹر مسٹر نواز نے پہنچ کر حادثہ کا معائنہ کرتے ہوئے فی کس جھونپڑی کا نقصان 30ہزار روپئے بتایا۔

امت مسلمہ کے فرض منصبی کے
عنوان پر آج جلسہ
نلگنڈہ۔/9ڈسمبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) انتظامی کمیٹی مسجد اول تعلقداری میں مولانا شاہ سید احسان الدین قاسمی رشادی کی زیر سرپرستی جلسہ بعنوان ’ امت مسلمہ کا فرض منصبی اور موجودہ حالات میں اس کی ذمہ داریاں ‘ منعقد کیا جارہا ہے جس میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے مولانا مفتی محمد فاروق مدنی استاد حدیث و تفسیر جامعہ اسلامیہ اشاعت العلوم اکل مہاراشٹرا مخاطب کریں گے۔ جلسہ کا آغاز مولانا ثناء اللہ اشاعتی کی قرأت کلام پاک اور مولانا محمد واجد قاسمی کی نعت شریف سے ہوگا۔ اس موقع پر امام حنیفہ ؒ ریسرچ اکیڈیمی کا افتتاح بھی عمل میں آئے گا۔ عامتہ المسلمین سے زیادہ سے زیادہ تعداد میں شرکت کی خواہش کی گئی ہے۔

TOPPOPULARRECENT