Friday , September 22 2017
Home / اضلاع کی خبریں / ناگی ریڈی پیٹ پولیس اسٹیشن کی تنقیح

ناگی ریڈی پیٹ پولیس اسٹیشن کی تنقیح

یلاریڈی /29 اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) منڈل ناگی ریڈی پیٹ پولیس اسٹیشن کا کاماریڈی ڈی ایس پی مسٹر بھاسکر نے اچانک دورہ کرتے ہوئے تنقیح کی ۔ تمام ریکارڈ کا معائنہ کیا ۔ اسٹیشن حدود کے درج کئے گئے مقدمات کی تفصیلات مقامی سب انسپکٹر مسٹر ستیش ریڈی سے دریافت کیا ۔ انہوں نے بتایا کہ منڈل میں جرائم پر بڑی حد تک قابو پایا گیا ہے اور مواصعات میں غیر سماجی کاموں پر کڑی نظر رکھتے ہوئے کارروائی کر رہے ہیں ۔ ڈی ایس پی مسٹر بھاسکر نے مزید کہا کہ ان دنوں زیادہ تر افراد مقروض ہوکر دلبرادشتہ ہوکر خودکشی کر رہے ہیں لیکن خودکشی مسئلہ کا حل نہیں ہے ۔ اس لئے ایسی حرکت سے دور رہنے کا مشورہ دیا ۔

TOPPOPULARRECENT