Sunday , August 20 2017
Home / اضلاع کی خبریں / ناگی ریڈی پیٹ کی عوام کو سنگور سے آبی سربراہی

ناگی ریڈی پیٹ کی عوام کو سنگور سے آبی سربراہی

یلاریڈی ۔25مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سنگور پراجکٹ کے آب سے منڈل ناگی ریڈی پیٹ کی عوام کی تشنگی دور کرنے کی بات یلاریڈی رکن اسمبلی مسٹر رویندر ریڈی نے بتائی ۔ اس کیلئے مشن بھاگیراتا کے تحت خصوصی پائپ لائن بھی ڈالی جارہی ہے ۔ منڈل ناگی ریڈی پیٹ کے پوچارم ‘ چنور ‘ واڑی ‘ جپتی جانکم پلی مواضعات میں آنگن واڑی عمارتوں کی تعمیرات کیلئے انہوں نے سنگ بنیاد رکھا ۔ اس کے ساتھ ساتھ ودل پرتی ‘ بلارم شیوار پر چار تالابوں میں مشن کاکتیہ کے کاموں کا افتتاح کیا ۔ اس موقع پر ودل پرتی موصع میں معنقدہ اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ منڈل کے مالتمیدہ گیٹ کے پاس گٹہ پر تعمیر کردہ ٹینک میں سنگور کا آب لانے کیلئے پائپ لائن ملائی جائے گی ۔ مشن بھاگیراتا کے تحت سنگور سے منڈل کو مخصوص پائپ لائن ڈالی جائے گی اور فی فرد کو روزآنہ 40لیٹر پانی سربراہ کیا جائے گا ۔ مشن کاکتیہ مرحلہ 2 میں مواضعات کے تالابوں میں کیا جانے والے کاموں کی نگرانی کسانوں کو قریب رہتے ہوئے بہترین کام کروانے کا مشورہ دیا ۔ مشن کاکتیہ مرحلہ I میں یلاریڈی حلقہ کے 161 مکمل کرلئے گئے ہیں ۔ دوسرے مرحلہ میں حلقہ سطح پر 111 تالاب منظور کئے گئے جس میں 34تالابوں کیلئے ٹنڈر مکمل ہوئے ہیں اور 77 تالابوں کے ٹنڈر ہونا باقی ہے ۔ اس موقع پر پوچارم تلگودیشم کمیٹی چیرمین جگن ریڈی نے رکن اسمبلی مسٹر رویندر ریڈی کی موجودگی میں ٹی آر ایس میں شمولیت اختیار کرلی ۔ اس موقع پر سابق رکن اسمبلی یلاریڈی مسٹر جناردھن گوڑ‘ تحصیلدار مسٹر شیوا راجیا ‘ انچارج MPDO مسٹر رگھو ‘ منڈل پریشد صدر شریمتی روشماں ‘ زیڈ پی ٹی سی مسٹر کانشی نارائنا ‘ نائب صدر منڈل پریشد مسٹر مدھو کر‘ ٹی آر ایس منڈل صدر مسٹر بھیم ریڈی ‘ مالتمیدہ سنگل ونڈو چیرمین مسٹر راجی ریڈی ‘ تانڈور سنگل ونڈو چیرمین مسٹر سائی ریڈی ‘ سرپنچوں میں مسٹر گوپال گوڑ ‘ سدما ‘ سائیلو‘ سدیا ‘ منجولا ‘ سرپنچ فورم سابق صدر سریدھر گوڑ موجود تھے ۔ منڈل ناگی ریڈی پیٹ کی عوام کو بہت جلد سنگور پراجکٹ سے پانی سربراہ کرنے کے اقدامات سے خوشی کی لہر دوڑ گئی ۔ یہاں کی عوام کا دیرینہ مسئلہ دور ہوگا ۔ رکن اسمبلی کی کاوشوں کی عوام نے ستائش کی اور اظہار تشکر کیا ۔

TOPPOPULARRECENT