Friday , March 24 2017
Home / Top Stories / ناہید کی جرأت مندی، شیوسینا نازاں

ناہید کی جرأت مندی، شیوسینا نازاں

ممبئی ، 17 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) آسام کی کم عمر سنگر ناہید آفرین کی ستائش کرتے ہوئے کہ اس نے عوام میں پرفارمنس پیش کرنے سے احتراز کرنے کی ہدایت پر جرأت مندی کا مظاہرہ کیا، شیوسینا نے آج کہا کہ اس طرح کے احکام قرون وسطیٰ اور الٹی ذہنیت کے عکاس ہیں۔ سینا نے پارٹی ترجمان ’سامنا‘ کے اداریہ میں کہا کہ ناہید کی جرأت مندی کو سراہا جانا چاہئے۔ لیکن صرف ستائش کافی نہیں۔ سماج کے تمام طبقات کو مل کر آگے آنے اور اس کے موقف کی تائید کرنے کی ضرورت ہے۔ 16 سالہ ناہید نے بالی ووڈ میں اپنی گلوکاری کی شروعات 2016ء کی فلم ’اَکیرا‘ میں سوناکشی سنہا کیلئے آواز دیتے ہوئے کی تھی۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT