Thursday , August 17 2017
Home / دنیا / نتن یاہو سے اختلافات اسرائیلی وزیردفاع مستعفی

نتن یاہو سے اختلافات اسرائیلی وزیردفاع مستعفی

یروشلم ۔ 20 مئی (سیاست ڈاٹ کام) اسرائیل کے وزیر دفاع موشے یعلون نے اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ انھیں وزیر اعظم بنجامن نتن یاہو پر کوئی اعتماد نہیں رہا ہے۔ موشے یعلون نے ٹویٹر پر لکھا ہے:”میں نے وزیر اعظم کو اپنے فیصلے سے آگاہ کردیا ہے کہ ان کے اقدام اور حالیہ پیشرفت کے بعد مجھے آپ پر یقین نہیں رہا ہے اور میں حکومت اور پارلیمان کی رکنیت سے مستعفی ہورہا ہوں اور سیاسی زندگی میں ایک وقفہ لے رہا ہوں”۔ بنجامن نتن یاہو نے اپنی مخلوط حکومت میں توسیع کرتے ہوئے ایک روز قبل ہی انتہا پسند یہودی لیڈر آوی گیڈور لائبرمین کو اسرائیل کا وزیردفاع نامزد کیا ہے۔ان کے اس فیصلے کے بعد موشے یعلون کے لیے نتن یاہو کی کابینہ میں مزید کام کرنا ممکن نہیں رہا تھا۔مسٹر لائبرمین فلسطینیوں کے بارے میں سخت موقف کے حامل ہیں اور وہ مقبوضہ مغربی کنارے میں یہودی بستیاں برقرار رکھنے بلکہ ان میں توسیع دینے کے حامی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT