Monday , September 25 2017
Home / ہندوستان / نتھاری ہلاکتوں کے مجرمین پنڈھر اور کولی کو سزائے موت

نتھاری ہلاکتوں کے مجرمین پنڈھر اور کولی کو سزائے موت

غازی آباد ۔ 24 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) حالیہ عرصہ کے سنسنی خیز و انسانیت سوز نتھاری ہلاکتوں کے مقدمہ میں سی بی آئی کی ایک خصوصی عدالت نے آج ایک بزنسمین مونندر سنگھ پنڈھر اور اس کے گھریلو ملازم سریندر کولی کو سزائے موت دی ہے۔ خصوصی ججوں پون کمار تیواری نے 20 سالہ گھریلو پنکی سرکار کی ہلاکت کے ایک مقدمہ میں ان دونوں کو یہ سزاء دی ہے۔ سی بی آئی کے ترجمان آر کے گور نے کہا کہ اس مقدمہ میں پنڈھر اور کولی کو اغواء، عصمت ریزی اور قتل کا مجرم قرار دیا گیا ہے۔ نوئیڈہ میں 29 ڈسمبر 2006ء کو نتھاری کے گھر سے 19 انسانی ڈھانچے برآمد ہوئے تھے۔ 19 کے منجملہ 16 مقدمات میں پنڈھر اور کولی کے خلاف چارج شیٹ داخل کی گئی تھی۔ تین مقدمات ثبوتوں کی عدم دستیابی کے سبب بند کردیئے گئے تھے۔ ان کے ہاتھوں مہلوک اکثر کم عمر لڑکیاں تھیں۔ پنکی سرکار کے مقدمہ سے قبل ان دونوں کو 4 مقدمات میں جرم کا مرتکب قرار دینے کے بعد سزاء دی گئی تھی۔ دیگر سات مقدمات، سماعت کے مختلف مرحلوں میں ہیں۔ قبل ازیں کے مقدمات میں کولی کو سزائے موت اور پنڈھر کو قید دی گئی تھی۔

 

TOPPOPULARRECENT