Sunday , August 20 2017
Home / ہندوستان / نتیش اورسونیا کو قومی عظیم اتحاد کے امکانات کی تلاش

نتیش اورسونیا کو قومی عظیم اتحاد کے امکانات کی تلاش

نئی دہلی ۔ 20 ۔ اپریل (سیاست ڈاٹ کام) نتیش کمار نے آج سونیا گاندھی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ مبینہ طور پر نتیش کمار نے سیکولر پارٹیوں کا قومی سطح پر عظیم اتحاد قائم کرنے کے سلسلہ میں یہ ملاقات کی ہے۔ کانگریس بہار حکومت نے جے ڈی یو کے ساتھ شریک ہے۔نتیش کمار تمام سیکولر پارٹیوں کے قومی سطح پر اتحاد کیلئے ایک عرصہ سے زور دیتے آرہے ہیں جو بہار میں 2015ء کے انتخابی اتحاد ’’مہاگٹھ بندھن‘‘ کے خطوط پر ہو۔ وزیراعظم نریندرمودی اور بی جے پی کے خلاف اس عظیم اتحاد میں بہار میں ایک شاندار مظاہرہ کیا تھا۔ نتیش کمار ۔ سونیا گاندھی سے اسی مسئلہ پر تبادلہ خیال کرنے آئے ہوئے تھے۔

انضمام کے مذاکرات پر پنیرسلوم گروپ کا موقف سخت
چینائی۔ 20 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) انضمام کے مذاکرات پر پنیرسلوم گروپ نے آج اپنا موقف مزید سخت کردیا۔ قبل ازیں گروپ نے مطالبہ کیا تھا کہ چیف منسٹر کے پلنی سوامی زیرقیادت گروپ کو انا ڈی ایم کے جنرل سکریٹری وی کے ششی کلا اور پی ٹی وی دیناکرن کے علاوہ دیگر 30 ارکان کو جو ان کے خاندان سے تعلق رکھتے ہیں، پارٹی سے خارج کردیا جانا چاہئے۔ اب اس نے جیہ للیتا کی موت کے حالات کے بارے میں سی بی آئی تحقیقات کا نیا مطالبہ انضمام کیلئے پیش کیا ہے۔ سابق چیف منسٹر کے کیمپ کے ایک شخص کے پی مونوسوامی نے کہا کہ ششی کلا اور دیناکرن کے استعفیٰ کے بعد ان کے خاندان کے 30 دیگر ارکان کو پارٹی سے خارج کرتے ہوئے پنیرسلوم کے مطالبہ کی تکمیل کی جاچکی ہے لیکن وہ اب چاہتے ہیں کہ ریاستی حکومت سی بی آئی تحقیقات کروائے۔

TOPPOPULARRECENT