Sunday , August 20 2017
Home / سیاسیات / نتیش سے تیجسوی کی ملاقات معمول کا واقعہ، جے ڈی (یو) اپنے موقف پر قائم

نتیش سے تیجسوی کی ملاقات معمول کا واقعہ، جے ڈی (یو) اپنے موقف پر قائم

پٹنہ ۔ 19 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) بہار کے چیف منسٹر نتیش کمار سے ان کے ڈپٹی چیف منسٹر تیجسوی یادو کی ملاقات کو معمول کا واقعہ قرار دیتے ہوئے جے ڈی (یو) نے اپنے اس موقف کا اعادہ کیا کہ ڈپٹی چیف منسٹر کو چاہئے کہ وہ اپنے خلاف عائد تمام الزامات کو عوام میں حقائق کی بنیاد پر صفائی پیش کرنا ہوگا۔ جے ڈی (یو) نے عظیم سیکولر اتحاد حکومت میں تعطل کے شبہ کو دور کرنے کی کوشش کی ہے۔ سی بی آئی نے تیجسوی کے خلاف مبینہ طور پر خطیر دولت بٹورنے کے الزام کے تحت مقدمہ درج کیا ہے جس کے بعد ان سے استعفیٰ کیلئے جے ڈی (یو) کے شدید مطالبہ کے درمیان گذشتہ روز کابینہ کے اجلاس کے موقع پر نتیش کمار اور تیجسوی یادو نے تقریباً 45 منٹ بات چیت کی تھی۔ یادو اراضی برائے ہوٹلس کے مقدمہ میں بھی ملزم ہیں۔ اس مقدمہ میں ان کے والد لالو پرساد یادو کے خاندان کے دیگر ارکان بھی ملوث ہیں۔

TOPPOPULARRECENT