Thursday , June 29 2017
Home / شہر کی خبریں / نتیش کمار ، پرشانت کشور اور جگن کو چیف منسٹرس بنانے کی حکمت

نتیش کمار ، پرشانت کشور اور جگن کو چیف منسٹرس بنانے کی حکمت

نریندر مودی دوبارہ وزیراعظم کی کوشش ، وائی ایس آر کانگریس ، تلگو دیشم اور بی جے پی پر سروے
حیدرآباد ۔ 12 ۔ جون : ( سیاست نیوز ) : نریندر مودی کو وزیراعظم ، نتیش کمار کو بہار کا چیف منسٹر اور پنجاب میں کانگریس کی کامیابی میں اہم رول ادا کرنے والے پرشانت کشور آندھرا پردیش میں جگن موہن ریڈی کو چیف منسٹر بنانے کی حکمت عملی تیار کرنے میں مصروف ہوگئے ہیں ۔ پرشانت کشور کی سیاسی بصیرت اور سیاسی چال بازی کی مہارت کافی عمدہ ہے ۔ اترپردیش میں وہ اکھلیش یادو کو چیف منسٹر بنانے میں ناکام ہوئے ہیں تاہم ماضی میں وہ یو پی اے کو شکست دینے اور نریندر مودی کو وزیراعظم بنانے میں اہم رول ادا کرچکے ہیں تو بہار میں بی جے پی کو شکست دینے اور نتیش کمار کو چیف منسٹر بنانے میں اہم رول ادا کرچکے ہیں ۔ راہول گاندھی نے بھی پرشانت کشور کی خدمات سے استفادہ کیا تھا ۔ پنجاب میں کانگریس کو اقتدار حاصل کرنے کی کامیاب حکمت عملی تیار کرنے والے پرشانت کشور اکھلیش یادو کے معاملے میں ناکام ہوئے ہیں ۔ باوثوق ذرائع سے پتہ چلا ہے کہ صدر وائی ایس آر کانگریس پارٹی جگن موہن ریڈی نے آندھرا پردیش میں تلگو دیشم اور بی جے پی اتحاد کو شکست دینے کے لیے پرشانت کشور کی خدمات سے استفادہ کیا ہے اور پرشانت کشور نے اپنے کام کا آغاز کردیا ہے ۔ جگن موہن ریڈی سے تنہائی میں مختلف سیاسی امور پر گفتگو کرنے والے پرشانت کشور نے وائی ایس آر کانگریس پارٹی کے چند سینئیر قائدین سے تین گھنٹے تک تبادلہ خیال کیا ہے ۔ جس میں سابق چیف منسٹر ڈاکٹر وائی ایس راج شیکھر ریڈی حکومت کی مقبول عام فلاحی اسکیمات ، وائی ایس آر کانگریس پارٹی کی تشکیل ، 2014 میں پارٹی کے نتائج ، جگن موہن ریڈی ، چندرا بابو نائیڈو اور وینکیا نائیڈو کی خوبیوں اور خامیوں تلگو دیشم بی جے پی اتحاد کے فائدے اور نقصانات دونوں جماعتوں کے درمیان مختلف امور پر پائے جانے والے اختلافات ، تلگو دیشم حکومت کی فلاحی اسکیمات ، انتخابی وعدوں پر عدم عمل آوری اب تک وائی ایس آر کانگریس پارٹی کی جانب سے کرائے گئے سروے پر بھی بات چیت کی گئی ۔ ذرائع سے پتہ چلا ہے کہ وائی ایس آر کانگریس پارٹی کے لیے پرشانت کشور کی رپورٹ 2019 کے لیے کئی اعتبار سے انتہائی اہم ثابت ہوگی ۔ کیوں کہ پرشانت کشور آندھرا پردیش کے تمام اسمبلی و پارلیمانی حلقوں کے اعتبار سے سیاسی پارٹیوں کی طاقت اور امیدواروں کے تعلق سے تجاویز پیش کریں گے ۔ وہ تلگو دیشم پارٹی کے ارکان اسمبلی کا احاطہ کرتے ہوئے موجودہ وائی ایس آر کانگریس پارٹی کے ارکان اسمبلی اور امکانی امیدواروں پر بھی اپنی رائے پیش کریں گے ۔ سوشیل میڈیا کے بھر پور استعمال سے چندرا بابو نائیڈو کو شکست دینے کے لیے جگن موہن ریڈی کے لیے خصوصی سیاسی حکمت عملی تیار کریں گے ۔۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT