Thursday , August 17 2017
Home / Top Stories / نتیش کمار اور کجریوال ایک شہہ نشین پر ، مودی ہدف تنقید

نتیش کمار اور کجریوال ایک شہہ نشین پر ، مودی ہدف تنقید

N4EW DELHI, AUG 19 (UNI)- Delhi Chief Minister Arvind Kejriwal (R) with his Bihar conterpart Nitish Kumar during 'Bihar Samman Samaroh', a programme organised by Delhi Government, in New Delhi on Wednesday. UNI PHOTO-85U

نئی دہلی ۔ 19 اگست (سیاست ڈاٹ کام) چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال اور چیف منسٹر بہار نتیش کمار آج ایک شہہ نشین پر جمع ہوئے۔ دونوں نے مصافحہ کیا اور گلے مل کر ایک دوسرے کو مبارکباد دی ساتھ ہی ساتھ ایک دوسرے کی تعریف کی۔ ان دونوں نے وزیراعظم نریندر مودی کو تنقیدوں کا نشانہ بنایا اور کہا کہ دہلی میں تبدیلی کی جو لہر دیکھی گئی، بہار انتخابات میں بھی اسی کا اعادہ ہوگا۔ اروند کجریوال نے کہا کہ وزیراعظم دہلی انتخابات سے پہلے انہیں نکسلائیٹ کہا کرتے تھے اور اب وہ بہاریوں کے ڈی این اے کی بات کرتے ہوئے ان کا مذاق اڑا رہے ہیں۔ کجریوال نے کہا کہ دہلی میں بی جے پی نے جو غلطی کی تھی، بہار میں اسے دہرایا جارہا ہے۔ واضح رہیکہ 6 ماہ قبل اروند کجریوال نے دہلی میں 70 نشستوں کے منجملہ 67 پر کامیابی حاصل کرتے ہوئے اقتدار حاصل کیا۔ اس وقت نتیش کمار نے مداخلت کرتے ہوئے کہا کہ دہلی کے عوام نے جو کچھ کیا وہ بالکل درست تھا۔ دہلی انتخابات کے دوران مودی جی کہا کرتے تھے کہ دہلی کا موڈ وہی ہے جو سارے ملک کا ہے۔ انہوںنے کہا کہ مودی کو بہاری کا موڈ بھی سمجھنا ہوگا۔

TOPPOPULARRECENT