Friday , July 21 2017
Home / Top Stories / نتیش کمار اپوزیشن اجلاس میں غیر حاضر

نتیش کمار اپوزیشن اجلاس میں غیر حاضر

وزیراعظم کی تقریب میں شرکت، قیاس آرائیوں سے گریز کا مشورہ
نئی دہلی ۔26 مئی (سیاست ڈاٹ کام) چیف منسٹر بہار نتیش کمار نے آج اپوزیشن پارٹیوں کے ظہرانہ میں شرکت نہیں کی ۔ تاہم وہ وزیراعظم کے ظہرانہ میں شرکت کریں گے جو کل مقرر ہے ۔ اپوزیشن کے اجلاس میں جے ڈی (یو) کی نمائندگی شرد یادو اور کے سی تیاگی نے کی ۔ نتیش کمار کے قریبی ذرائع اکثران کی بی جے پی کے ساتھ قربت کی اطلاعات کو مسترد کرچکے ہیں ۔ دریں اثناء پٹنہ سے موصولہ اطلاع کے بموجب نتیش کمار نے آج اپوزیشن کے اجلاس میں اپنی غیر حاضری اور کل وزیراعظم کی تقریب میں شرکت کی اہمیت کو کم کرنے کی کوشش کرتے ہوئے کہا کہ اس بات کو غلط طور پر پیش کیا جارہا ہے ۔ اپوزیشن کا دعوت نامہ جے ڈی یو کے نام تھا اور شرد یادو اور تیاگی نے پارٹی کی نمائندگی کی ہے ۔ وزیراعظم مودی کی تقریب وزیراعظم ماریشیس کے اعزاز میں ہے ۔ میں چار پانچ دن قبل ہی کانگریس قائد احمد پٹیل کو اپنی غیرحاضری اور وزیراعظم کی تقریب میں شرکت کے بارے میں بتا چکا ہوں ۔ میری اپوزیشن اجلاس میں غیر حاضری اور وزیراعظم کی تقریب میں شرکت کا غلط مطلب نہ سمجھا جائے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT