Thursday , October 19 2017
Home / سیاسیات / نتیش کمار ‘ بیچارے چیف منسٹر : سشیل مودی

نتیش کمار ‘ بیچارے چیف منسٹر : سشیل مودی

پٹنہ 19 جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) اپوزیشن بی جے پی نے آج چیف منسٹر بہار نتیش کمار کو بے بس قرار دیا اور کہا کہ وہ مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث ارکان اسمبلی کے خلاف کوئی کارروائی کرنے کے موقف میں نہیں ہیں ۔ نتیش کمار ایک بیچارے چیف منسٹر بن گئے ہیں ۔ اس طرح کے عناصر کے آگے ان کی کچھ نہیں چل رہی ہے ۔ سینئر بی جے پی لیڈر سشیل کمار مودی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے یہ الزام عائد کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کے عوام پہلے لالو پرساد یادو کی وجہ سے آر جے ڈی سے خوفزدہ رہتے تھے لیکن اب جنتادل یو کے ارکان اسمبلی نے بھی آزادانہ طور پر طاقت کا استعمال شروع کردیا ہے ۔ مودی نے یہ ریمارک ایسے وقت میں کئے ہیں جب ایک جے ڈی یو رکن اسمبلی کے شوہر پولیس اسٹیشن سے فرار ہوگئے تھے جبکہ ایک اور جے ڈی یو رکن اسمبلی سرفراز عالم پر الزام ہے کہ انہوں نے راجدھانی ایکسپریس میں ایک جوڑے سے بدسلوکی کی تھی ۔ پہلا واقعہ پور نیا میں پیش آیا جہاں رکن اسمبلی بیما بھارتی کے شوہر اودیش منڈل مرانگا پولیس اسٹیشن کے لاک اپ سے اتوار کی رات فرار ہوگئے جب رکن اسمبلی کے علاوہ رکن پارلیمنٹ سنتوش کشواہا پولیس اسٹیشن میں موجود تھے ۔ منڈل کو ایک قتل کیس کے گواہ کو دھمکانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا ۔ علاوہ ازیں رکن اسمبلی جوکی ہاٹ سرفراز عالم کے خلاف راج دھانی ایکسپریس میں ایک جوڑے کو دھمکانے کے الزام میں ایف آئی آر درج کی گئی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT