Wednesday , September 20 2017
Home / ہندوستان / نتیش کمار حکومت میں شامل ہونے کانگریس کا اشارہ

نتیش کمار حکومت میں شامل ہونے کانگریس کا اشارہ

نئی دہلی ۔9 نومبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) بہار اسمبلی انتخابات میں بہتر کارکردگی دکھانے کے بعد کانگریس نے آج اشارہ دیا ہے کہ وہ نتیش کمار حکومت میں شامل ہونے کے تعلق سے کھلا ذہن رکھتی ہے ۔ پارٹی جنرل سکریٹری سی پی ٹھاکر نے میڈیا کے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ہم نے بہار کے عوام کے سے 7 نکاتی پروگرام پر عمل آوری کا وعدہ کیا تھا ، ہم اس طرح کے تمام امکانات پر غور کریں گے ۔ سی پی جوشی نے جو بہار میں کانگریس اُمور کے نگران ہیں ابتداء میں کہا تھا کہ نئی حکومت میں شمولیت کے تعلق سے کوئی بھی فیصلہ پارٹی ہائی کمان کرے گی ۔ کانگریس کو بہار میں 27 اسمبلی نشستوں پر کامیابی حاصل ہوئی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT