Thursday , August 24 2017
Home / Top Stories / نتیش کمار خانگی شعبے میں بھی ریزرویشن کے حامی

نتیش کمار خانگی شعبے میں بھی ریزرویشن کے حامی

این ڈی اے عوام کی آواز بند کرنے کی کوششوں میں مشغول ، انتخابی وعدے فراموش ، چیف منسٹر بہار کا ادعا
پٹنہ، 9 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) چیف منسٹر بہار نتیش کمار نے درج فہرست طبقات کی آبادی میں اضافے کے تناظر میں آج نوکریوں میں ریزرویشن کوٹہ کو 50 فی صد سے آگے تک بڑھانے پر زور دیا اور اس سہولت کو خانگی شعبے تک توسیع دینے کی وکالت بھی کی۔ انھوں نے مرکزکی این ڈی اے حکومت پر سخت تنقید کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ وہ عوام کی آواز کو بند کرنے کوشاں ہے جو جے این یو واقعہ سے عیاں ہوجاتا ہے۔ نتیش کمار ایک تقریب سے مخاطب تھے، جہاں انھیں کے ویرامنی ایوارڈ برائے 2015ء سے نوازا گیا۔ انھوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کا ریزرویشن (50 فی صد کی حد) پر حکمنامہ قبول ہے لیکن تحفظات کے مسئلہ پر مباحث ہونے چاہئیں۔ مصرحہ کوٹہ کو بڑھانا چاہئے۔ اگر ایس سی کی آبادی بڑھ رہی ہے تو ریزرویشن کا کوٹہ بھی بڑھنا چاہئے جیسے ٹاملناڈو میں ہوا جہاں یہ 69 فی صد ہے۔ انھوں نے کہا کہ قوانین اپنے وقت کے ماحول کو ملحوظ رکھتے ہوئے بنائے جاتے ہیں۔ لیکن بعد میں یہ ضرورت کے مطابق تبدیل ہوتے ہیں۔ چیف منسٹر نتیش نے حکومت بہار کی جانب سے شراب پر نیا قانون بنائے جانے کی مثال پیش کی، جس نے 1915ء کے قانون کی جگہ لی ہے۔ مرکزی حکومت پر اپنی تنقید میں جے ڈی (یو) لیڈر نے کہا کہ عام انتخابات میں این ڈی اے نے ترقی کے نام پر ووٹ مانگے، لیکن آج کل وہ ’’لوو جہاد‘‘، بیف اور ’بھارت ماتا کی جئے‘ جیسے مسائل اُٹھاتے ہوئے عوام کو بے وقوف بنارہے ہیں۔ انھوں نے دعویٰ کیا کہ انتخابی وعدے فراموش کردیئے گئے۔ اور سوال اٹھایا کہ روزگار کی فراہمی کے وعدے کا کیا ہوا؟

TOPPOPULARRECENT