Thursday , September 21 2017
Home / Top Stories / نتیش کمار ’ موقع پرست ‘ اور احسان فراموش : لالو پرساد یادو

نتیش کمار ’ موقع پرست ‘ اور احسان فراموش : لالو پرساد یادو

سارا ڈرامہ بی جے پی نے گورنر کی مدد سے تیار کیا تھا ۔ آر جے ڈی سربراہ کا شدید رد عمل
رانچی 27 جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) چیف منسٹر بہار نتیش کمار کو موقع پرست قرار دیتے ہوئے راشٹریہ جنتادل کے سربراہ لالو پرساد یادو نے آج الزام عائد کیا کہ نتیش کمار نے بی جے پی سے محض اس لئے اتحاد کیا ہے تاکہ سی بی آئی اور انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ کو ان کے افراد خاندان کے خلاف دھاوے کرنے کا موقع مل سکے اور انہیں ( لالو کو ) بدنام کیا جاسکے ۔ لالو پرساد یادو نے نتیش کمار کی مخالف بی جے پی مہم کے سابقہ اعلان کو ایک پہلے سے تیار شدہ ڈرامہ قرار دیا اور کہا کہ یہ سب کچھ در اصل جے ڈی یو اور بی جے پی کے مابین پہلے سے طئے شدہ تھا ۔ انہوں نے کہا کہ نتیش کمار ایک موقع پرست لیڈر ہیں ۔ انہوں نے نہ صرف بہار کے عوام کی رائے کو دھوکہ دیا ہے جو فرقہ پرست طاقتوں کے خلاف تھی بلکہ انہوں نے ملک کے عوام کی رائے کو بھی مسترد کردیا ہے ۔ لالو نے کہا کہ 2015 کے اسمبلی انتخابات سے قبل جب انہیں یہ احساس ہوا کہ وہ اپنی طاقت کے بل پر کامیاب نہیںہوسکتے تھے تو وہ ان ( لالو کی ) مدد حاصل کرنے آئے کیونکہ وہ جانتے تھے کہ راشٹریہ جنتادل کو اقلیتوں اور پسماندہ طبقات کی زبردست تائید حاصل ہے ۔ لالو پرساد یادو نے یہ ریمارکس ایسے وقت میں کئے ہے جب نتیش کمار نے کانگریس اور آر جے ڈی سے علیحدگی اختیار کرتے ہوئے بی جے پی کے ساتھ مل کر دوبارہ حکومت قائم کرلی ہے ۔ لالو پرساد نے کہا کہ نتیش کمار کا کہنا ہے کہ وہ عظیم اتحاد سے اس لئے دور ہوگئے کیونکہ انہیںکرپشن کے الزامات کی وجہ سے آر جے ڈی کے ساتھ کام کرنا مشکل ہورہ اتھا لیکن میرا سوال یہ ہے کہ نتیش کمار مجھ سے سوال کرنے والے کون ہیں ؟ ۔ کیا وہ سی بی آئی ڈائرکٹر ہیں یا پھر ڈی جی پی ہیں؟۔ نتیش کمار نے بی جے پی سے اسی لئے اتحاد کیا ہے تاکہ سی بی آئی ‘ انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ ‘ انکم ٹیکس محکمہ کو آر جے ڈی قائدین اور ان کے افراد خاندان پر دھاوے کرنے کا موقع فراہم کیا جاسکے ۔ مجھے بدنام کیا جاسکے ۔ نتیش کمار ناشکرگذار شخص ہیں۔ اپنے فرزند تیجسوی یادو کو کلین چٹ دیتے ہوئے لالو یادو نے کہا کہ انہوں نے کچھ غلط نہیں کیا ہے ۔ اگر انہوں نے کچھ غلط کیا بھی ہے تو اس پر عدالتیں فیصلہ کرینگی ۔ یہ لوگ کون ہوتے ہیں انہیں کرپٹ قرار دینے والے ۔ تیجسوی گذشتہ 20 ماہ سے ڈپٹی چیف منسٹر تھے ۔ ایک بھی غلط معاملت کوئی ثابت نہیں کرسکتا ۔ انہوںنے کہا کہ نتیش کمار گذشتہ چند ماہ سے ہی عظیم اتحاد ختم کرنے کے خواہاں تھے ۔ یہ سارا ڈرامہ بی جے پی نے گورنر کیسری ناتھ ترپاٹھی کی مدد سے تیار کیا ہے ۔

 

بحیثیت چیف منسٹر حلف برداری پر نتیش کمار کو وزیر اعظم کی مبارکباد
نئی دہلی 27 جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) وزیر اعظم نریندرمودی نے آج نتیش کمار اور سشیل کمار مودی کو بہار کے چیف منسٹر و ڈپٹی چیف منسٹر کی حیثیت سے حلف برداری پر مبارکباد پیش کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ بہار کی خوشحالی کیلئے ان کے ساتھ مل کر کام کرنے کے منتظر ہیں۔ مودی نے اپنے ٹوئیٹ میں کہا کہ وہ نتیش کمار اور سشیل کمار مودی کو مبارکباد دیتے ہیں۔ وہ بہار کی ترقی اور خوشحالی کیلئے ان کے ساتھ مل کر کام کرنے کے منتظر ہیں۔

 

نتیش کے فیصلے کی مخالفت ‘جے ڈی یو کیرالا کے صدر کا بیان
نئی دہلی 27 جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) کیرالا جنتادل یو کے صدر ایم پی وریندر کمار نے پارٹی سربراہ نتیش کمار کی جانب سے بی جے پی سے اتحاد کے فیصلے پر حیرت کا اظہار کیا ہے اور کہا کہ ریاستی یونٹ نتیش کمار کے نقش قدم پر نہیں چلے گی چاہے اس کیلئے جو کچھ بھی قیمت چکانی پڑے ۔ وریندر کمار نے جے ڈی یو کے تمام ارکان پارلیمنٹ بشمول شرد یادو سے اپیل کی کہ وہ اس فیصلے کی مخالفت کریں اور پارٹی سے استعفی دیدیں۔ انہوں نے آج شرد یادو سے بھی ملاقات کی ۔ انہوں نے کہا کہ جہاںتک کیرالا کا تعلق ہے ہم کبھی بھی نتیش کمار کی قیادت والی جے ڈی یو کا ساتھ نہیں دینگے۔ مستقبل کے لائحہ عمل کو ریاستی کونسل کے اجلاس کے بعد قطعیت دی جائیگی ۔ انہوں نے نتیش کمار پر مہا گٹھ بندھن قائم کرنے پارٹی کی کوششوں کو سبوتاج کرنے کا الزام عائد کیا اور کہا کہ یہ صرف بہار کیلئے نہیں تھا بلکہ سارے ملک کیلئے تھا ۔

 

TOPPOPULARRECENT