Thursday , August 17 2017
Home / ہندوستان / نتیش کمار وزیر اعظم بننے کے اہل نہیں : ایم پی تسلیم الدین

نتیش کمار وزیر اعظم بننے کے اہل نہیں : ایم پی تسلیم الدین

کشن گنج 9 مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) سابق مرکزی وزیر و آر جے ڈی کے لوک سبھا رکن محمد تسلیم الدین نے آج کہا کہ چیف منسٹر نتیش کمار وزارت عظمی کے اہل نہیں ہیں اور وہ وزیر اعظم بننے کیلئے دن میں خواب دیکھ رہے ہیں۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ نتیش کمار ریاست میں بہتر حکمرانی فراہم کرنے میں ناکام رہے ہیں۔ تسلیم الدین نے میڈیا سے کہا کہ نتیش کمار وزارت عظمی کے امیدوار بننے کی صلاحیت نہیں رکھتے ۔ جو شخص اپنی ریاست میں بہتر حکمرانی فراہم نہیں کرسکا وہ کس طرح ملک کی حکمرانی سنبھال سکتا ہے ۔ ریاست میں خود لا اینڈ آرڈر کا مسئلہ سنگین ہے ۔ انہوں نے ادعا کیا کہ مسٹر نتیش کمار وزیر اعظم بننے کے دن میں خواب دیکھ رہے ہیں اور اسی مقصد سے وہ شراب کے خلاف ملک گیر سطح پر مہم چلانے کا ارادہ ظاہر کر رہے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT