Wednesday , October 18 2017
Home / سیاسیات / نتیش کمار پر تنقیدیں نہ کرنے کانگریسی قائدین کا مشورہ

نتیش کمار پر تنقیدیں نہ کرنے کانگریسی قائدین کا مشورہ

چیف منسٹر بہار کے حق میں راہول گاندھی کی حمایت
پٹنہ ۔ 6 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس کے نائب صدر راہول گاندھی نے اپنی پارٹی کے قائدین کو خبردار کیا کہ وہ چیف منسٹر بہار نتیش کمار پر تنقیدیں کرنا بند کردیں اگر ایسا نہیںکیا گیا تو ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ جنتادل (یو) کے صدر نتیش کمار نے کہا تھا کہ وہ صدارتی انتخاب میں اپوزیشن کا ساتھ دیں گے۔ اس بیان کے بعد راہول گاندھی نے فوری بہار کے کانگریس قائدین سے ربط قائم کیا اور ان پر زور دیا کہ وہ چیف منسٹر بہار پر تنقیدیں نہ کریں۔ بہار کانگریس کے صدر اشوک چودھری نے اس بات کی توثیق کی ہیکہ اس ہفتہ کے اوائل میں راہول گاندھی سے ان کی ملاقات کے دوران انہوں نے نتیش کمار پر انگلیاں اٹھانے سے گریز کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT