Saturday , August 19 2017
Home / سیاسیات / نتیش کمار چیف منسٹر ‘ لالو پرساد کی ملک گیر مخالف مودی مہم

نتیش کمار چیف منسٹر ‘ لالو پرساد کی ملک گیر مخالف مودی مہم

پٹنہ ۔8نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) آر جے ڈی کے صدر لالوپرساد نے آج اعلان کیا کہ نتیش کمار بہار کے چیف منسٹر برقرار رہیں گے ‘ حالانکہ آر جے ڈی سب سے زیادہ نشستوں والی پارٹی بن کر ابھری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ ملک گیر سطح پر ’’ فرقہ پرست‘‘ مودی کے خلاف احتجاجی مہم کا آغاز کریں گے ۔ جے ڈی یو ۔ آر جے ڈی ۔ کانگریس اتحاد کی کامیابی پر مسرور لالو پرساد نے اپنی انتخابی کامیابی پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ مودی حکومت ’’ ملک کو ٹکڑے ٹکڑے کردے گی ‘‘ ان کے ہمراہ نتیش کمار بھی تھے جو مسکرارہے تھے ۔ لالوپرساد نے کہا کہ ہم اپنی جنگ جاری رکھیں گے ۔ بہار انتخابی نتائج کے دیرپا اثرات قومی سیاست پر مرتب ہوں گے جن کا تصور بھی نہیں کیا گیا ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ مودی حکومت اور آر ایس ایس کا صفایا کردیا جائے گا ۔ وہ ’’ مودی کے انتخابی حلقہ ‘‘ وارناسی جائیں گے اور ان کے ہاتھ میں قندیل ( آر جے ڈی کا انتخابی نشان) ہوگی ۔

TOPPOPULARRECENT