Thursday , September 21 2017
Home / شہر کی خبریں / نتیش کمار کو کے سی آر اور چندرا بابو کی مبارکباد

نتیش کمار کو کے سی آر اور چندرا بابو کی مبارکباد

حیدرآباد۔8 نومبر (این ایس ایس) تلنگانہ کے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ اور آندھرا پردیش میں ان کے ہم منصب این چندرا بابو نائیڈو نے بہار اسمبلی انتخابات میں عظیم سیکولر اتحاد کی شاندار کامیابی پر چیف منسٹر نتیش کمار کو مبارکباد دی ہے۔ کے سی آر نے اپنے پیام میں کہا کہ بہار کے عوام نتیش کمار کی قیادت پر بدستور اپنے اعتماد کی تجدید کی ہے۔ اس کامیابی سے نتیش کمار کے حق میں عوامی فیصلہ کی توثیق ہوتی ہے۔ انہوں نے لالو پرساد یادو اور سیکولر اتحاد کے دیگر حلیفوں کو بھی مبارکباد دی۔ چندرا بابو نائیڈو نے نتیش کمار سے فون پر بات چیت کرتے ہوئے لگاتار تیسری مرتبہ چیف منسٹر منتخب ہونے پر دلی مبارکباد دی اور اس امید کا اظہار کیا کہ نتیش کمار حکومت بہار میں امن اور ترقی کے لئے ممکنہ بہترین خدمات فراہم کرے گی۔ نائیڈو کے پیام کے جواب میں نتیش کمار نے ٹوئٹر پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

TOPPOPULARRECENT