Thursday , August 17 2017
Home / Top Stories / نتیش کمار کیلئے این ڈی اے کے راستے کھلے: چیرگ

نتیش کمار کیلئے این ڈی اے کے راستے کھلے: چیرگ

نئی دہلی 17جولائی (سیاست ڈاٹ کام) بہار میں حکمراں مہاگٹھ بندھن میں جاری بحران کے درمیان لوک جن شکتی پارٹی (ایل جے پی) کے رکن پارلیمان چیرگ پاسوان نے آج کہاکہ اگر جنتادل یونائیٹڈ کے صدر اور بہار کے وزیراعلی نتیش کمار قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے ) کے ساتھ آنا چاہیں تو ان کا خیرمقدم ہے ۔کالادھن کو سفید بنانے کے معاملے میں مہا گٹھبندھن کی اہم اتحاد ی پارٹی راشٹریہ جنتادل (آر جے ڈی)کے سربراہ لالو پرساد یادو اور ان کے کنبہ کی املاک پر مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) اور انفورسمنٹ ڈائرکٹوریت کے چھاپوں کے بعد آر جے ڈی اور جنتادل (یو) کے مابین درار پڑ گئی ہے ۔بدعنوانی کے معاملے میں لالو یادو کے بیٹے اور نائب وزیراعلی تیجسوی یادو پر بھی عہدہ چھوڑنے کے لئے دباؤ ہے ۔مسٹر پاسوان نے یہاں پارلیمٹ کے احاطہ میں کہاکہ مسٹر کمار اگر بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی قیادت والے قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے ) میں شامل ہونا چاہیں تو ان کا خیرمقدم ہے ۔خیال رہے کہ بہار میں بی جے پی لیڈر سشیل کمار مودی پہلے ہی کھلے طورپر کہہ چکے ہیں کہ اگر نتیش آر جے ڈی کا ساتھ چھوڑ دیتے ہیں تو بی جے پی حکومت بچانے کیلئے انہیں حمایت دینے کے لئے تیار ہے ۔لالو کنبہ کو نشانہ بناتے ہوئے پاسوان نے کہا کہ لالو یادو نے بھی چارہ گھپلہ معاملے میں جیل جانے کے بعد استعفی دیا تھا اور تیجسوی یادو بھی جیل جانے کے بعد ہی استعفی دیں گے ۔

TOPPOPULARRECENT