Tuesday , October 24 2017
Home / سیاسیات / نتیش کمار کی بی جے پی اور آر ایس ایس پر تنقید

نتیش کمار کی بی جے پی اور آر ایس ایس پر تنقید

پٹنہ ۔ 14 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) جے ڈی یو کے صدر چیف منسٹر بہار نتیش کمار نے آج بی جے پی اور آر ایس ایس پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ دلت قائد وی آر امبیڈکر کا نام لیتے ہیں لیکن ان کا رویہ اس کے برعکس ہوتا ہے۔ امبیڈکر کے جو نظریات تھے عملی اعتبار سے بی جے پی اور آر ایس ایس اس کے برخلاف عمل کرتے ہیں۔ ایک دلت طالب علم کو سنٹرل یونیورسٹی میں خودکشی پر مجبور کردیا گیا۔ طلبہ کو غداری کے الزام میں جیل بھیج دیا گیا۔ وہ دلت محقق روہت ویمولا کی خودکشی اور صدر جواہر لال نہرو یونیورسٹی طلبہ یونین کنہیا کمار کا حوالہ دے رہے تھے۔

TOPPOPULARRECENT