Friday , September 22 2017
Home / Top Stories / نتیش کمار کی جمعہ کو بحیثیت چیف منسٹر حلف برداری

نتیش کمار کی جمعہ کو بحیثیت چیف منسٹر حلف برداری

PATNA, NOV 14 (UNI)- JD(U) President Sharad Yadav (R) greeting Bihar Chief Minister Nitish Kumar after Kumar was elected legislator party leader in Patna on Saturday. UNI PHOTO-37U

گورنر سے ملاقات ، نئی کابینہ میں تین جماعتوں کو نمائندگی
پٹنہ۔ 14 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) جنتا دل (یو) لیڈر نتیش کمار کو جنہوں نے آر جے ڈی سربراہ لالو پرساد یادو کے ساتھ مل کر بہار میں بی جے پی زیرقیادت این ڈی اے کے خلاف عظیم اتحاد کو زبردست کامیابی دلائی، آج قائد مقننہ منتخب کرلیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی تیسری میعاد کے لئے چیف منسٹر بننے وہ تیار ہیں۔ 64 سالہ نتیش کمار کا نام آر جے ڈی پارلیمانی بورڈ سربراہ رابڑی دیوی نے پیش کیا اور کانگریس جنرل سکریٹری سی پی جوشی نے اس کی تائید کی۔ تینوں جماعتوں کے مشترکہ مقننہ پارٹی اجلاس کا آج انعقاد عمل میں لایا گیا تھا۔ لالو پرساد یادو جن پر ’’چارہ اسکام‘‘ مقدمہ میں ماخوذ کئے جانے کی وجہ سے انتخابی مقابلے پرپابندی ہے، آج اس اجلاس میں شریک تھے۔ یہاں تینوں جماعتوں کے ارکان اسمبلی نے ایک دوسرے کو مبارکباد دی اور ایک خوشگوار ماحول دکھائی دے رہا ہے۔نتیش کمار 20 نومبر کو تیسری میعاد کیلئے بحیثیت چیف منسٹر اپنی نئی کابینہ کے ہمراہ حلف لیں گے۔ انہوں نے آج گورنر رام ناتھ کووند سے ملاقات کی اور بتایا کہ 20 نومبر کو دوپہر 2 بجے گاندھی میدان میں وہ حلف لیں گے۔ راج بھون کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے نتیش کمار نے کہا کہ اتحاد میں شامل تمام تینوں جماعتوں جنتا دل (یو)، آر جے ڈی اور کانگریس کو نئی کابینہ میں شامل کیا جائے گا۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ وزراء کی تعداد کیا ہوگی ، انہوں نے کہا کہ بہار ایوان کیلئے زیادہ سے زیادہ حد 36 مقرر کی گئی ہے۔

TOPPOPULARRECENT